اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران جج محمد افضل مجوکہ اور ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ نے جج سے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔