• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، تحریک انصاف کے اراکین پر فلور کراسنگ کی شق لاگو نہیں ہوگی، ماہرین

اسلام آباد ( افضل بٹ) آزاد کشمیر کے آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ ہو چکی ہے اسلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ اور انتخابی نشان پر کامیاب ہوکر منحرف ہونے والے کسی رکن اسمبلی کیخلاف فلور کراسنگ شق کے تحت کارروائی نہیں ہو سکتی اسلئے وزیر اعظم انوارالحق کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلہ میں تحریک عدم اعتماد میں پارٹی پالیسی سے ہٹ کر ووٹ دینے اور دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر فلور کا سنگ کی شق لاگو نہیں ہو گی۔ دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ون ٹو ون اور دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات کے باوجود آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہو سکا۔
اہم خبریں سے مزید