• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان اسکینڈل، پینٹ کے ڈبوں سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

پشاور (ارشد عزیز ملک )کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب نے کارروائی کے دوران ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھرایبٹ آباد سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔نیب کا ملزم قیصراقبال کے گھر ایبٹ آباد میں چھاپہ،اہلیہ کی نشاندہی پرچھپائی گئی بڑی رقم برآمدکرلی گئی، گرفتار مرکزی ملزم کی جعلسازی کے ذریعے اربوں روپے اہلیہ اورکنٹریکٹرکے اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے،نیب ذرائع کا دعوی ہے کہ متعدد بااثر شخصیات کو بھی اسکینڈل سے فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔ اس سے قبل ان کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے ملے تھے۔ رقم پینٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس کی نشاندھی انکی گرفتار اہلیہ نے کی ۔
اہم خبریں سے مزید