پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے، 145اراکین میں137 ووٹ پول، 1 ووٹ مسترد ، اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدوار تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے ، ایک مسترد ہوا جبکہ اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ،اپوزیشن جماعتوں کے کل 8 ارکان اسمبلی نے ووٹ پول نہیں کئے، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی شدہ ایوان بالا کی نشست پر ضمنی انتخاب صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا ، صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں ۔