کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور دین متین کا بنیادی عقیدہ ہے اس کے تحفظ کے لئے مسلمان کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے عالم کفر وقتاً فوقتاً مختلف سازشیں کرکے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کررہا ہے ہم کفری قوتوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام امن پسند مذہب ہے یہ باتیں انہوں نے مدرسہ عربیہ اشرفیہ لورالائی کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس و قع پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لورالائی شیخ الحدیث مولانا شیخ سیف الرحمٰن ،مسؤل وفاق المدارس ناظم مفتی حبیب ،جمعیت علماءاسلام کے نائب امیر مولانا محمد عاصم،مولانا نور محمد ،معین الدین ،مولانا محمد ہاشم ،مولانا سیف الدین ،مدرس مدرسہ عربیہ اشرفیہ کے قاری نجیب اللہ ،ناظم مدرسہ عبیداللہ خواجہ خیل اورمہتم مدرسہ عربیہ اشرفیہ حاجی محمد اشرف خواجہ خیل نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں حضورﷺ سے بغض و عناد کا نام ہے امام الاولین و آخرین تاجدار ختم نبوت حضرت محمدﷺ کی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمیٰ ہے مقررین نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے۔