• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں،حاجی سعد اللہ ناصر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صدر حاجی ملک زادہ سعد اللہ ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جرائم کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں حکومت امن و امان کے قیام اورمسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میر محمد ، محرم ڈومکی ، سردار زادہ علامہ محمد علی ، میر عبدالغنی بگٹی ، میر ہدایت اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے آئے روز چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے باعث کاروبار متاثر ہوکر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ذریعہ معاش مشکل ہوچکا ہے حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے روزگار اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کریں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید