• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بھڑکیں مارنے سے باز رہے،رحیم آغا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ بھارت بھڑکیں نہ مارے حملے کی غلطی نہ کرے ، پاک فوج وہ سبق سکھائے گی کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا یہ بات انہوں نے بھارتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھارت بھڑکیں مارنے کے علاوہ کر ہی کیا سکتا ہے پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مودی اور ان کے الہ کاروں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عقل سے کام لیں اور بھڑکیں مارنا چھوڑ دیں۔
کوئٹہ سے مزید