• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی قلت،نیشنل پارٹی کاواسادفتر کے سامنے احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن و علمدار روڈ یونٹ کے زیراہتمام سنٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ کی قیادت میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف جمعہ کو واسا کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیااور احتجاج کیا گیا اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بجائے علاقے کے لوگوں کو پرائیویٹ ٹینکرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں متعدد بار واسا حکام کو مسئلے سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی آج بھی علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور مجبور ہوکر سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر واسا حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ محکمہ واسا شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج اور دھرنا ختم کردیا۔
کوئٹہ سے مزید