کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف آف سراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی جمعہ کے روز بیرون ملک سے کوئٹہ پہنچے ائرپورٹ پر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کی قیادت میں قبائلی عمائدین و سیاسی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا سراوان ہاؤس پہنچنے پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے حلقے کے لوگوں اور مستونگ انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور حلقہ کی مجموعی صورتحال ، اجتماعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور قبائلی امور کا بھی جائزہ لیا۔