کوئٹہ( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنمانوراحمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ آئندہ اڑھائی سال کیلئے بلوچستان میں وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) کاہوگا ایسے رکن کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا جو حکومت کی رٹ صحیح طورپر قائم کرسکے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صوبائی سیکرٹریز اسپیکر کی رولنگ کو نہیں مانتے صوبائی حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے اورتمام محکمے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں مسلم لیگ عوامی مسائل حل کرے گی۔