کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کیسکوچیف انجینئر یوسف شاہ خان نے کہاہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اورلائن لاسز میں کمی لانے کیلئے غیرقانونی کنکشنز کافوری طورپر خاتمہ کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے کیسکوسبی آپریشن سرکل کے دورہ کے موقع پر افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام افسران وملازمین اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کو بجلی فراہمی کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کیلئے مزید محنت سے کام کریں اور درست بلنگ کرکے واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ فیلڈآپریشن عملہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ بھی یقینی بنائے تمام ایس ڈی او ز اپنے اپنے سب ڈویژن میں ہر فیڈرپر ایک انچارج مقررکریں اوراپنے دفترمیں نمایاں جگہ پر اس کی فہرست لگائیں لائنوں پر کام کے دوران حفاظتی اصولوں پر بھی سختی سے عمل درآمد کیاجائے۔