کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے انتخابات آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ہونگے 8 نشستوں پر 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا انتخابات میں پروفیشنل لائزر پینل ،انڈیپنڈنٹ پینل ،ڈیموکریٹک وکلاء پینل سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہیں بلوچستان بار کونسل سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے انتخابات برائے سال 2025-30 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر و بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین عدنان بشارت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔