• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد جاوید ترین ورلڈ ایگریکلچر فورم کی کونسل کارکن منتخب

کوئٹہ ( پ ر) ممتاز ماہرِ زراعت ڈاکٹر محمد جاوید ترین کو ورلڈ ایگریکلچر فورم کی جانب سے گلوبل کونسل کا رکن نامزد کردیا گیا ہے یہ اعزاز ان کی عالمی سطح کی تحقیقی خدمات اور سائنسی ریسرچ پیپرز کی بنیاد پر دیا گیا محکمہ زراعت کے گریڈ 20 کے سینئر ٹیکنوکریٹ ڈاکٹر محمد جاوید ترین نے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی سے پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے موضوع پر اہم تحقیقی کام انجام دیا ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
کوئٹہ سے مزید