کوئٹہ(پ ر)وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز احمد خان بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو جدید عملی مہارتیں، روزگار کے مواقع اور کاروباری رجحانات سے روشناس کرانے کے لیے ایک روزہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لورالائی میں منعقد کیا گیا جس میں 120 سے زائد طلبہ نے شرکت کی .ماہر ٹرینر نے جدید تدریسی طریقوں، عملی سرگرمیوں اور ایکٹو لرننگ کے ذریعے شرکاء کو کاروباری مہارتیں سکھائیں تاکہ وہ مستقبل میں خود روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔ شرکاء نے سیشن کو نہایت معلوماتی، رہنمائی سے بھرپور اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ تربیتی پروگرام کی ترجمان سدرہ عارف نے کہا کہ تربیتی پروگرام محکمہ امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک 26 ہزار سے زائد نوجوانوں کو مختلف تربیتیں فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر بلوچستان کے 41 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر ہے۔