• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے،پی ایم اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے چمن ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرشید ناصر کے ساتھ غیر متعلقہ افراد کی جانب سے کی گئی بدسلوکی اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام صوبے کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہے ہیں ڈاکٹر برادری میں عدم تحفظ، خوف اور مایوسی بڑھ رہی ہے چمن واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید