• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کی روک تھام اور حادثات سے بچاؤ، کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت

پشاور ( لیڈی رپورٹر )موسم سرما میں فضائی آلودگی پر قابو پانے، دھند کی روک تھام اور قدرتی حادثات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کا فیصلہ، پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، فنڈز کی فراہمی کے لیے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سے فوری رابطے کے احکامات جاری کرنے اورحادثات کی روک تھام اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے مزید مضبوط اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت موسم سرما کی آمد کے پیشِ نظر قدرتی آفات سے نمٹنے اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے شرکت کی اجلاس میں موسم سرما کے دوران رونما ہونے والے قدرتی آفات اور ان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی آگاہی دی گئی جس کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی قدرتی حادثات سے نمٹنے کے لیے علاقوں کے موسمی حالات کے مطابق تیاریاں مکمل کی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے مزید مضبوط اور موثر بنائے تاکہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹا جا سکے اور نقصانات کم سے کم ہو اس سلسلے میں انہوں نے ہفتہ وار رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے مزید