• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی کے لیے کوششیں جاری، عوام تعاون کریں ،میئر پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر)قائم مقام میئر پشاور مولانا انور شاہ نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور شہریوں کےمسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، خصوصا صفائی اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے اور فومیگیشن مہم جاری ہے۔ ڈینگی سے بچا ؤکے لیے انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، مگر عوام کا تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ مولانا انور شاہ نے حیات آباد اور مضافاتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز اور آوارہ کتوں کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری تحفظ اور صحتِ عامہ کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پشاور سے مزید