• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے بین الاقوامی قانون اختتام پذیر

پشاور (جنگ نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل قانون و انسانی حقوق، حکومتِ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے بین الاقوامی انسانی قانون یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں اختتام پذیر ہو گئی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی غلام علی نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی آگاہی، فہم اور عملدرآمد کو فروغ دینا تھا۔ڈائریکٹر جنرل غلام علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے جنیوا کنونشنز اور ان کے آپشنل پروٹوکولز سمیت اقوامِ متحدہ کے سات بنیادی انسانی حقوق کنونشنز کی توثیق کر رکھی ہے، اور صوبائی سطح پر ان پر عملدرآمد کے لیے ٹریٹی امپلی مینٹیشن سیل (TIC) مو ثر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے جی ایس پی پلس (GSP Plus) معاہدے کے تحت انسانی حقوق کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کی مانیٹرنگ مشن نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے لیے محکمہ قانون و انسانی حقوق بھرپور تیاری کر رہا ہے۔
پشاور سے مزید