• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خیبر کے لیے ویمن ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر ) سابق صوبائی محتسب اور ویمن ایڈوائزری گروپ کی شریک چیئرپرسن رخشنہ ناز نے ضلع خیبر میں “ویمن امن جرگہ” کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مکالمے، شمولیت اور خواتین کی قیادت کو فروغ دیا جا سکے۔ کیونکہ پائیدار امن اور شمولیتی طرزِ حکمرانی کیلئے خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) نے خیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (KPCSW) کے تعاون سے ضلع خیبر میں "رائٹس بیسڈ کمیونٹی اسٹیبلائزیشن" منصوبے کے تحت منعقدہ "ٹریننگ اور آگاہی سیشن" کی موقع پر کیا یہ گروپ ضلع خیبر میں یو این ڈی پی اور کے پی سی ایس ڈبلیو کی جانب سے قائم کردہ “جینڈر ڈیسک” کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
پشاور سے مزید