• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی بار کونسل انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل، سینکڑوں امیدوار مدمقابل

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا بار کونسل کے یکم نومبرکوہونے والے انتخابات کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل، 30سے زائد سیٹوں کیلئے سینکڑوں امیدوار مدمقابل ہیں ۔الیکشن کے سلسلے میں پشاورہائیکورٹ میں امیدواروں نے انتخابی کیمپ بھی لگادیئے ہیں اور پورا احاطہ ہائیکورٹ امیدواروں کی تصویروں اوربینرزسے سج گیاہے۔واضح رہے کہ کے پی بارکونسل کیلئے پشاور اورخیبر کی 7سیٹوں پر امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ،ان میں سیدسکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ، بابر خان یوسفزئی،آصف علی شاہ،محمد فاروق ملک،حبیب قریشی،سعیدہ صائمہ جعفری سمیت 37امیدوارشامل ہیں۔ اسی طرح چارسدہ اورمہمند کی ایک سیٹ پر5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بارکونسل انتخابات میں نوشہرہ کی ایک سیٹ پر 5امید وار وں ،مردان کی 2سیٹوں پر 8امیدواروں، صوابی کی ایک سیٹ پر 3امیدواروں ،کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور اورکزئی کی ایک سیٹ پر 2امیدوارآمنے سامنے ہیں ۔ اسی طرح کرک کی ایک سیٹ، ڈی آئی خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان کی دوسیٹوں کیلئے 7امیدوار، بنوں اور شمالی وزیرستان کی ایک سیٹ کیلئے 3امیدوار ، لکی مروت اور ہری پور کی ایک ایک سیٹ، ایبٹ آباد کی 2سیٹوں پر8 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپرکوہستان، لوئرکوہستان اور کلائی پالس کی دوسیٹوں پر 5امیدو ارآمنے سامنے ہیں۔مینگورہ سوات کی ایک سیٹ پر 4امیدوار، شانگلہ کی ایک نشست پر 3امیدوار، بونیر،ملاکنڈ کی سیٹ پر 4امیدوار جبکہ تیمرگرہ، دیربالا ، باوجوڑ اور چترال اپر، چترال لوئر کی ایک ایک سیٹ پر امیدواروں کے درمیان قسمت آزمائی ہوگی۔ الیکشن کے باعث پشاور ہائیکورٹ کا احاطہ امیدواروں کی تصویروں سے بھرچکا ہے اورجگہ جگہ امیدواروں نے تصویریں لگائی ہیں اور مردوکلاء کے علاوہ خواتین وکلاء بھی الیکشنکیلئے پرجوش ہیں۔
پشاور سے مزید