پشاور(جنگ نیوز)بینک آف خیبرنے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی نو ماہی مدت میں شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبل از ٹیکس منافع 10 ارب روپے کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ۔بینک کی کل آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ہوا جو 18,172 ملین روپے تک جا پہنچی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 13,540 ملین روپے تھی۔بعد از ٹیکس منافع بھی نمایاں اضافے کے ساتھ 4,973 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے 2,632 ملین روپے سے تقریباً دو گنا ہے۔یہ شاندار کامیابی بینک آف خیبر کی کاروباری ترقی، بہترین خدمات اور صارفین کے پختہ اعتماد کا نتیجہ ہے۔بینک آف خیبر اپنے اسٹیک ہولڈرز کو اعلیٰ اقدار فراہم کرنے اور پائیدار ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔