• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل ، تعمیراتی کمپنی کا مالک مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت پشاور کے جج امجد ضیاءصدیقی نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتارتعمیراتی کمپنی کے مالک یحییٰ کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیاہے۔ گزشتہ روزملزم کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا تو نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ،ان کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے اور ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اس جعلی کمپنی کے نام پررقم نکالی ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنارکھے ہیں ، ملزم پہلے ہی 9روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں لہذا ملزم سے مزیدتفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈمیں توسیع دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرکے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیاہے۔
پشاور سے مزید