• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل شمشاد کی والدہ انتقال کرگئیں

پشاور (جنگ نیوز ) سینئرصحافی ومعروف بزنس مین سہیل شمشاد کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں مرحومہ پشاور ایڈورڈز کالج کے پروفیسر شمشاد احمد کی زوجہ، سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور ،شہید بشیر احمد بلور ، الیاس احمد بلور (مرحوم)اور عزیز احمد بلور کی ہمشیرہ ، ثاقب شمشاد کی والدہ ، محمد علی حسین (کامی) اور علی فرید کی خوشدامن ، اسفندیار سہیل ، بیرسٹر دانیال سہیل اور دائم سہیل کی دادی تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ أج بروز جمعرات 30 اکتوبر کو بوقت دن دو بجے پشاور ورسک روڈ پر کنٹونمنٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔
پشاور سے مزید