پشاور (خصوصی نامہ نگار) راشننگ کنٹرولر پشاور کی زیر نگرانی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے کینٹین پر چھاپہ مارا۔ سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہونے کے بعد کی جانے والی اس کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ کینٹین میں چائے فی کپ 70 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی جبکہ صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی۔ عملے نے موقع پر نوٹس جاری کیا اور مزید کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور نے واضح کیا کہ عوام سے زائد قیمت وصول کرنے یا ناقص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلے میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔