• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور عملی اقدامات کے عنوان سےسیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی ، آگاہی اور عملی اقدامات کے عنوان سے یونیورسٹی آف تربت میں آن لائن سیشن ہوا جس میں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی سیشن میں این ایل وائی پی کے چیئرمین خواجہ شیراز علی اور یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کیمسٹری کی طالبہ اور این ایل وائی پی کی صدر زہرہ پٹھان نے مشترکہ طور پر سیشن کی میزبانی کی زہرہ پٹھان نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے عالمی و مقامی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے مقررین میں یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی آف سائنسز ، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر نعیم اللہ ، جی وائی ایم پی پی ایم وائی پی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایم عرفان خان ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر صوفیہ خالد ،ایم ای آر ایس اسلام آباد کے کلائمیٹ ریسرچ افسر طلحہ طفیل بھٹی ، خرم فرید ، شیخ میاں عتیق اور یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین ظفر علی شامل تھے مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات ، اثرات ، خصوصاً بلوچستان میں اس کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
کوئٹہ سے مزید