کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کےمطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں آج بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہزار گنجی،خزاں ،گیس روڈ سریاب،خروٹ آباد،حاجی کیمپ،نورزئی چوک،پشتون باغ،اختر آباد، مغربی بائی پاس،خیزی، نوحصار،سمنگلی،کلی برات ،جی او آر کالونی،ایئرپورٹ روڈ، بلیلی، باچاآغا،نواں کلی،پشین ،کچلاک، بوستان، زیارت ،مستونگ ،قلات اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی صارفین اس دوران متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔