• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر مداحوں کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو شرٹ لیس تصویریں شیئر کیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

تصاویر کے ساتھ سلمان نے ایک دلچسپ جملہ لکھا کہ ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘

یہ کیپشن بظاہر سلمان کی زندگی اور فٹنس کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے، مگر مداحوں نے اسے ان کے جسمانی روپ کی تبدیلی اور آنے والے منصوبوں سے بھی جوڑ کر دیکھا۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں سلمان خان دھوپ میں کھڑے ہیں، ان کے بال پیچھے جیل (Jel) سے سیٹ ہیں، جسم پسینے سے چمک رہا ہے۔ یہ تصاویر نہ صرف ان کے شاندار فٹنس لیول کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہیں کہ تین دہائیوں کے بعد بھی سلمان خان کا ڈسپلن اور محنت کم نہیں ہوئی۔

ادھر شائقین کے لیے یہ خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ ایک بار پھر "بجرنگی بھائی جان 2" کے لیے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2015 کی فلم "بجرنگی بھائی جان" نے بے حد کامیابی حاصل کی تھی اور اسے انسانیت، محبت اور سرحد پار رشتوں کی علامت قرار دیا گیا تھا۔ اگر سلمان اور کبیر خان کی یہ جوڑی دوبارہ بنتی ہے تو یہ بالی ووڈ کے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی سینمائی واپسی ثابت ہو سکتی ہے۔

مداح اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ سلمان خان کب اپنی اگلی فلم اور اس ممکنہ سیکوئل پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید