• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپنگ پر ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیوں کا اعلان کردیا ۔ ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ شرجیل بٹ، عبدالرحمان، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ، عرفان بٹ اور وقاص اکبر پر پابندی عائد کی گئی ہے، کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی۔