• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کا خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے 51 کروڑ روپے کا اعلان 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویمنز ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے 51 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے اس موقع پر ایشیا کپ کی ٹرافی نہ ملنے کا گلہ بھی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، صدر دروپدی مرمو ، سابق اسٹار سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی نے ٹیم کو تاریخی کارنامے پر مبارکباد دی ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت کی شیفالی ورما کو فائنل میں 87 رنز اور دو وکٹوں کیلئے پلیئر آف دی میچ جبکہ دیپتی شرما کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ دیپتی نے شرما نے فائنل میں 58 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں لیں۔ ٹورنامنٹ میں انھوں نے 22 وکٹیں لیں اور 215 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی کپتان نے سب سے زیادہ 571 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم آٹھویں اور آخری نمبر پر رہی ۔

اسپورٹس سے مزید