• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوچ ویمنز کرکٹ ٹیم محمد وسیم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا۔ نئے ہیڈ کوچ کے لئے غیر ملکیوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد وسیم کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ۔ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل فی الحال جاری ہے اور ان کی جگہ نئے ہیڈکوچ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔