پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 37 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ شروع ہوگئی، ابرار اور ڈاکٹر عبداللہ نے افتتاح کیا، سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا اور آزاد جموںوکشمیر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ٹاپ 6 کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کریں گے۔ پہلے راؤنڈ میں پشاور کے مدثر نے سوات کے عزیز کو تین صفر، صوابی کے عطاء نے پشاور کے شاہ رخ کو تین دو، ہزارہ کے ولید ستی نے آزاد جموںکشمیر کے کاشان علی کو تین دو، پشاور کے شاہ خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ذوالقرنین کو تین دو، سعود خان نے سوات کے بلال کو تین ایک جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے آکاش رفیق نے پشاور کے ملک اسد کو تین صفر سے ہرایا۔