• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں خاتون سمیت تین افراد قتل، قبرستان سے طالبعلم کی نعش برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) چمکنی میں خاتون کو دیور کے بیٹے سمیت غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا، شاہ پور میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا- تھانہ چمکنی کی حدود چوا گجر میں معتبر خان نے غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ نسرین کو گھر کے اندر اور دیور کے بیٹے اکرام کو گھر کے سامنے قتل کردیا اور فرار ہو گیا ادھر تھانہ شاہ پور کی حدود میں وصال ولد اکبر کو قتل کردیا گیا مقتول مانسہرہ کا رہائشی تھا اور چچا کے گھر بطور مہمان آیا تھا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے جبکہ،پشاور کے علاقے متنی ادیزئی میں قبرستان سے طالبعلم کی ملنے والی نعش کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ،نویں جماعت کے طالبعلم کو اغواءکرنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہواہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ متنی ادیزئی کا رہائشی حمزہ خان 24اکتوبر کو گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گیا تھااور 6روز بعد اس کی گھر کے قریب قبرستان سے لاش ملی تھی جو بری طرح سے مسخ ہو چکی تھی تاہم کپڑوں اور چپل سے ورثاءنے اس کی شناخت کرلی تھی۔کیس سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایاکہ حمزہ خا ن کے اغواءاور قتل کا مقدمہ متعلقہ دفعات 365اور302کے تحت درج کرلیاگیا ہے اور اس کیس میں ملوث ملزمان کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے ،بہت جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس نے حمزہ کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے بھی منتقل کردی تھی اور پولیس کو پوسٹمارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے ۔
پشاور سے مزید