• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، لاپتہ 6 افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے مختلف علاقوں سےلاپتہ 6 افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے بعد تین کیس لاپتہ افراد کےکمیشن کو ارسال کر دیئے جبکہ دو درخواستوں میں پولیس نے مقدمات درج کرنے کی رپورٹ کے بعدکیس نمٹا دیئے اسی طرح ایک لاپتہ فرد کےکیس میں ڈپٹی کمشنر دیر اور سی ٹی ڈی سمیت متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔درخواستوں کی سماعت شروئی ہوئی تو عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور لاپتہ افراد کے فوکل پرسنز اور درخواست گزاروں کے وکلاء پیش ہوئے۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے لا پتہ افراد کی بازیابی کےلئے عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں کیونکہ انکے رشتہ دار لا پتہ ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔اس دوران لاپتہ افراد کے فوکل پرسن نے عدالت کوبتایا کہ دو لاپتہ افراد کے خلاف مقدمات درج ہے اور اس وقت پولیس کے حراست میں ہے، جس کے بعد عدالت نے رٹ درخواستیں نمٹا دی، عدالت نے 3 کیسز کو لاپتہ افراد کمیشن بھیج دیئے جبکہ ایک کیس میں ڈپٹی کمشنر دیر اور سی ٹی ڈی سمیت متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے مزید