• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی وائرس کی روک تھام ، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ڈینگی وائرس کی روک تھام سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت بتائے ڈینگی کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں آپ لوگ ڈینگی ہونے جانے کے بعد عوام کو کونسی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، ڈی جی ہیلتھ اور درخواست گزار وکیل محمد۔حمدان پیش ہوئے ۔درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس سال ڈینگی کی وباء بہت زیادہ ہے ہر گھر میں دوسرا بندہ ڈینگی سے متاثرہ ہے بچے، بوڑھے ، خواتین ہر کوئی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہیں حکومت کی جانب سے اس بار بھی کوئی ڈینگی سے بچاو کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید