کوئٹہ (پ ر) بی این پی عوامی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر لالہ حسن ریکی نے ایک بیان میں کہاہےکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر اس کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے صوبے کے عوام کو قدرتی گیس جوکہ یہاں کی پیداوار ہے سے بھی محروم رکھا گیا ہے دنیا تیزی سے ترقی کررہی ہے مگر بلوچستان کے عوام کو پانی بجلی روزگار اوردیگر حقوق میسر نہیں موجودہ حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو بھوک افلاس اورمسائل کے سوا کچھ نہیں دیا سی پیک کے نام پر صوبے کے عوام کو ٹرخایاجارہا ہے بی این پی عوامی ان ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔