کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان کے صدر نذر بڑیچ ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر ، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر ، ملک رشید کاکڑ ، جعفر خان کاکڑ ، جیلانی البدری ، قاری زیب الرحمٰن ، نقیب اللہ شاہوانی ، عابد ناصر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہونگے ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔