• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ( خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور رش میں کمی لانے کے لیے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی علی درانی کی نگرانی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے غیر قانونی رکشوں کے خلاف گوالمنڈی چوک اور اطراف کے علاقوں میں کارروائی کی دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 5 رکشے سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیے گئے جبکہ 17 رکشوں کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید