کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم اور تھنک ٹینک کے کوآرڈینیٹر شاکر علی نےجامعہ بلوچستان کادورہ کیااور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے ملاقات کی جامعہ کے مختلف علمی و میڈیا شعبہ جات کا معائنہ کیاانہوں نے وائس چانسلر کے ہمراہ ایف ایم اسٹوڈیو سے نشر ہونے والے ایک براہِ راست پروگرام میں بھی شرکت کی جس میں تعلیم، نوجوانوں کے کردار، میڈیا کے سماجی اثرات اور جدید تعلیمی رحجانات پر گفتگو کی گئی شاکر علی نے جامعہ بلوچستان میں جاری تین روزہ تربیتی ورکشاپ پانی کے استحکام، تکنیک اور پائیداری کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شرکاء سے ملاقات کی اور طلبہ و فیکلٹی کی عملی تربیت کے فروغ کے لیے جامعہ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہابعد ازاں انہوں نے جامعہ کی مرکزی لائبریری کا معائنہ کیا۔