• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباکی کامیابیاں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے چھٹے سمسٹر کے طلبا نے مختلف علمی مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرلیں محمد رضوان نے آل بلوچستان پالیسی میکنگ مقابلے میں پہلی ، سدرہ مقبول نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپیئن شپ کے ریجنل راؤنڈ میں بلوچستان کی تمام جامعات کے درمیان پہلی پوزیشن اور نیشنل راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی میر مہراب خان نے آل پاکستان آرٹیکل رائٹنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی اس سلسلے میں تقریب ہوئی جس میں شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر مینگل نے طلبا کی محنت ، لگن اور علمی کارکردگی کو سراہااسسٹنٹ پروفیسر فائزہ میر نے کامیاب طلبا کو شعبہ کے لیے باعث فخر قرار دیا تقریب سے غلام دستگیر نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید