کوئٹہ( پ ر) سینئر صحافی مرتضیٰ زہری، واپڈا کے ڈرائیور ترک علی اور غلام فاروق کے والد انتقال کر گئےوہ سابق میٹر ریڈر واپڈا بابو غلام حیدر کے چھوٹے بھائی، واپڈا کے ڈرائیور سلیم پپو کے چچا اور واپڈا چیف آفس کے غلام محمد عرف شیری کے دادا، شوکت ساتکزئی، کامران زہری اور عادل شیخ کے سسر،ناصر ساحل ، صابر ندیم ، نادر خان اور نبی بخش کے خالو تھے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی آر ٹی سی واپڈا کالونی نزد گل باران چوک نواں کلی کوئٹہ میں جاری ہے بی یو جے کے بیان میں دعاکی گئی ہےکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔