• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنی روڈپر تعمیر ہو نے والانیا ٹراما سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے اسپنی روڈپر تعمیر ہو نے والانیا ٹراما سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ، نئے ٹراما سنٹرکا افتتاح پندرہ نومبر تک متوقع ہے ایم ڈی ٹراما سنٹرسول اسپتال ڈاکٹر ارباب کامران نے بتایا کہ کوئٹہ کے اسپنی روڈ ٹراما سنٹر میں ابتدائی طور پر 120زخمیوں کی گنجائش ہے جسے بڑھا کر 200تک کردیا جائے گا سنٹرکا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس کا افتتاح پندرہ نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے نئے ٹراما سنٹر کو لیبارٹری ،سٹی اسکین اور جدید مشینری سے آراستہ کیا جا رہا ہے جبکہ عملے کی تعیناتی بھی کی جارہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید