• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد بلوچ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) آصف خان کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ، ایس پی دکی زاہد حسین شاہ کو ایس پی قلات، ایس پی پشین ٗ ایس پی عبدالحلیم اچکزئی کو/سینئر انسٹرکٹر اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ، تعیناتی کے منتظر محمد انور بدینی کو ایس پی دکی، سید عبدالصبور کو ایس پی پشین، اختر محمد اچکزئی کو ایس پی سوراب، علی رضا کو ایس پی انویسٹی گیشن ایس سی آئی ڈبلیو کوئٹہ، محمد معروف عثمان کو ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی کوئٹہ، اور اسرار احمد عمرانی کو اے آئی جی پی جینڈر سی پی او کوئٹہ جبکہ زبیراحمد درانی کو ڈی ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ تعینات کیاہے رحمت اللہ اور خرم مہيسر کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید