کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے صحبت پور کے نواحی علاقے یاسین آباد کے گرلز پرائمری اسکول کو شہید ایس ایچ او بھاگ ناڑی لطف علی کھوسہ کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ انسپکٹر لطف کھوسہ گزشتہ ہفتے بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز صحبت پور میں شہداء کی تعزیت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقامی تعلیمی ادارے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی روشنی میں محکمہ تعلیم بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔