• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، صوبے کے عوام امن سے محروم ہیں،رشیدناصر

کوئٹہ( پ ر) اے این پی کے مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہےکہ صوبے کے عوام امن سے محروم ہیں آئین میں عوام سے کیے گئے وعدے صرف کاغذوں تک محدودہیں صوبے کے عوام کی جان اور مال محفوظ نہیں بدترین کرپشن کی وجہ سے صوبے کے دوردراز علاقے تو دور کی بات کوئٹہ جو صوبے کا صوبائی دارالحکومت ہے کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے صوبے کے غریب عوام کے پیسوں پر حکمران اور افسر ان اپنی جائیدادیں بنارہے ہیں دوسری جانب غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تمام ادارے مفلوج ہیں صرف ایک کرپٹ گروہ کی کرپشن چل رہی ہے اس بد ترین کرپشن پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہےان حالات میں عوام کو صوبے کے کرپٹ گروہ کے خلاف اٹھنا ہو گا اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی ورنہ یہ ظالم حکمران صوبے اور عوام کو مزید مشکلات کی طرف دھکیل دینگے۔
کوئٹہ سے مزید