کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ رقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنا کر ہی ترقی کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے،کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا یہ باتیں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن (مینجمنٹ سائنسز) کے زیر اہتمام منعقدہ وومن ایکسپو کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیں قبل ازیں انہوں نے اسسٹنٹ پروفیسربیوٹمز اور ایکسپو آرگنائزر رقیہ مگسی کے ہمراہ تمام اسٹالز کا دورہ کیا اورکہا کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی پائیدار ترقی حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتاانہوں نے خواتین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں آج کا ایکسپو اس بات کا غماز ہے کہ خواتین نہ صرف باوقار طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں بلکہ ہر شعبۂ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں انہوں نے خواتین کی تخلیقی و کاروباری صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے اس اقدام کو بے حد سراہااورکہا کہ اس طرح کے پروگرام خواتین کو خودمختاری، معاشی استحکام اور اعتماد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔