• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائرہ علم و ادب اور اکادمی ادبیات کے زیراہتمام کثیراللسانی مشاعرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) دائرہ علم و ادب بلوچستان اور اکادمی ادبیات کوئٹہ کے زیراہتمام اکادمی ادبیات کے دفتر میں کثیراللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بلوچستان کے سینئر شاعر دائرہ علم و ادب بلوچستان کے سینئر نائب صدر پروفیسر رشید حسرت نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر طاہرہ احساس جتک ، اعزازی مہمان بزم صائم اور صائم اردو اکیڈمی کی صدر تسنیم صنم تھیں نظامت کے فرائض دائرہ علم و ادب بلوچستان کے نائب صدر عظیم انجم ہانبھی نے انجام دیے مشاعرے میں اردو ، بلوچی ، براہوی ، فارسی اور پشتو زبان میں شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی اکادمی ادبیات کے اعزازی ناظم عبدالقیوم بیدار نے شعرا اور سامعین کا شکریہ ادا کیا مشاعرے کے اختتام پر براہوی زبان کے معروف شاعر ، ادیب اور محقق اسحٰق سوز سمالانی اور معروف شاعر حنیف کاشف کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی گئی مشاعرے میں رشید حسرت ، پروفیسر طاہرہ احساس جتک ، تسنیم صنم ، عظیم انجم ہانبھی ، کامران قمر ، فیض سومرو ، حیدر علی آتش ، نور خان نواب ، عجب خان سائل ، فہمیدہ گل ،عزیز راسکوئی ، ڈاکٹر یاسر گمان ، قمر آفتاب ،عبدالصمد جوہر،غلام علی جون،گل زمان گل،عزیز حاکم،اکبر ساسولی نے کلام پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید