• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف تربت کے طلباکا مطالعاتی و تحقیقی دورہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت نے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے باٹنی پروگرام کے طلبہ کے لیے فیکلٹی ممبر ارشاد احمد کی نگرانی میں ایک مطالعاتی و تحقیقی دورے کا اہتمام کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیکلٹی ممبر ان نے کہا کہ مقامی ماہرین اور بزرگوں کے اس علم کو محفوظ کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ یہ عمل قدیم حکمت کو جدید سائنس سے جوڑنے، نئی ادویات کی دریافت میں مدددینے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری زندگی کے تناظر میں ثقافتی شناخت کے تحفظ میں موثر کردار ادا کرتاہے اس تحقیقی ومطالعاتی دورے کے دوران طلبا نے مقامی بزرگوں اور ماہرین سے حاصل کردہ ایتھنو بوٹینیکل معلومات کو ریکارڈ کیا اور مختلف پودوں کے نمونے جمع کیے تاکہ انہیں ہربیریم کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید