کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ کی فرض شناسی اور عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی کوہلو نے ہمیشہ اپنے منصب کا پاس رکھا ہے محکموں میں بھرتیوں کو بھی میرٹ پر کرنے کی کوشش کی کوہلو میں ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کے واقعے میں شہید لیویز اہلکار کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمی لیویز اہلکار کی تمام ضروریات کو بھی بطریق احسن پورا کیا ایسے افسران کوہلو جیسے پسماندہ علاقے کیلئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہیں۔