• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف مزاحمت کا فیصلہ

اسلام آباد (خبرنگار/ایجنسیاں)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر گفتگو کی گئی۔ادھراپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 17 ویں آئینی ترمیم منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس کے بدترین نقصانات ہوں گے اور ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔محمود اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کااجلاس ہوا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 27ویں ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا گیا ہے، بلاول بھٹو کا ٹویٹ تشویش ناک ہے‘پیپلز پارٹی بھی اس ٹوپی ڈرامے میں شریک ہے، اس کا فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، یہ صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے کیا جا رہا ہے‘پی پی پی جمہوریت کو دفن کرنے کے لیے جان لگا رہی ہے‘میاں صاحب جو کچھ عرصے پہلے ووٹ کو عزت دینے کے لیے مہم چلا رہے تھے‘ اب ووٹ کو عزت دو کہاں گیا؟اس موقع پر سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اس بات میں تو کسی پاکستانی کو شک و شبہ نہیں ہے کہ کچھ عرصے سے اس ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، تمام چیزیں جو پاکستانی شہریوں کے لیے آئین نے فراہم کی تھی وہ سبوتاژ کر دی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید