کراچی (نیوز ڈیسک)نیویارک کے میئر انتخابات میں ابتدائی نتائج اور پولز کے مطابق مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل ہے، ظہران ممدانی نے کوئنز کاؤنٹی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا کہ نیویارک نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے، نیو جرسی میں بم اطلاع پر ووٹنگ میں خلل ، ظہران ممدانی نے بم اطلاع سے متعلق کہا کہ یہ ٹرمپ کی دھمکیوں کا نتیجہ ہے،وائٹ ہاؤس نے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ،نیو جرسی کا مقابلہ سب سے زیادہ سخت ہے، جہاں عوامی رائے کے جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ میکی شیریل، جو ایک کانگریس وومن اور سابق نیوی پائلٹ ہیں، ریپبلکن چیلنجر، سابق ریاستی قانون ساز اور چھوٹے کاروباری مالک، جیک سیٹا ریلی، پر معمولی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ورجینیا میں، ابیگیل اسپینبرگر، جو سابق ڈیموکریٹک امریکی نمائندہ ہیں، ریپبلکن لیفٹیننٹ گورنر وِنسَم ارل-سیئرز پر عوامی رائے کے جائزوں میں آرام دہ برتری رکھتی ہیں۔قبل ازیں ٹرمپ نے نیویارک میئر کیلئے اپنی پارٹی کے امیدوار سلوا کے بجائے سابق حریف اینڈریو کومو کی حمایت کردی۔